آنسو نہیں اے قوم میری ، ہمت کی ہمیں ضرورت ہے
"قائد کا ہے فرمان یہی" اتحاد میں قوم کی طاقت ہے
جو وقت ہم پر چھایا ہے کڑا
وہ وقت سدا نہیں رکنا ہے
ہمیں اپنے زورِ بازو سے
اس ملک کی طاقت بننا ہے
آنسو نہیں اے قوم میری ، ہمت کی ہمیں ضرورت ہے
"قائد کا ہے فرمان یہی" اتحاد میں قوم کی طاقت ہے،
دشمن کے سازشی ارادے
سب خاک میں مل جائیں گے
جیالے پاک دھرتی کے جب
باطل سے ٹکرائیں گے
آنسو نہیں اے قوم میری ، ہمت کی ہمیں ضرورت ہے
"قائد کا ہے فرمان یہی" اتحاد میں قوم کی طاقت ہے،
امن کا پیغام ہے ہم
امن کے دیپ جائیں گے
اپنی پیاری دھرتی سے
ہم عہدِ وفا نبھائیں گے
آنسو نہیں اے قوم میری ، ہمت کی ہمیں ضرورت ہے
"قائد کا ہے فرمان یہی "اتحاد میں قوم کی طاقت ہے
شاعرہ: فاخرہ تبسم